30 اکتوبر 2017 - 17:58
برطانوی وفد "بالفور اعلامیہ" کی مذمت کرنے مقبوضہ بیت المقدس پہنچ گیا

فلسطین کے حامی برطانوی فعال کارکنوں پر مشتمل وفد "بالفور اعلامیہ" کی مذمت کرنے کیلئے 135 کلومیٹر طویل پیدل سفر کرنے کے بعد بالآخر مقبوضہ بیت المقدس پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کے حامی برطانوی فعال کارکنوں پر مشتمل وفد "بالفور اعلامیہ" کی مذمت کرنے کیلئے 135 کلومیٹر طویل پیدل سفر کرنے کے بعد بالآخر مقبوضہ بیت المقدس پہنچ گئے ہیں۔

 فلسطین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے حامی برطانوی فعال کارکنوں پر مشتمل ایک وفد 135 کلومیٹر طویل پیدل سفر کے بعد بالآخر مقبوضہ بیت المقدس پہنچ گئے ہیں۔   

برطانوی وفد کا اس پیدل سفر کرنے کا مقصد بالفور اعلامیہ کو ختم کرنے اور اسرائیل کی فلسطینی سرزمین پر سوویں سالگرہ کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

برطانیہ کے اس وفد کا یہ سفر ان کی حکومت کیلئے واضح پیغام ہےکیونکہ برطانوی وزیراعظم تھریسامی نے گزشتہ ہفتے بالفور اعلامیہ کہ جو صہیونیوں کی تاسیس کا موجب بنا، کو اپنے لیے باعث افتخار سمجھا تھا۔

اس تنظیم کے دورے کا شیڈول کچھ یوں ہے؛

اتوار: العروب کیمپ کا دورہ اور اس کے بعد الخلیل کی طرف پیدل روانگی اور اس شہر کے قدیمی حصے کادورہ

سوموار: الخلیل کے جنوبی علاقوں کا پیدل دورہ

منگل: میٹار کے سامنے اجتماع اور النقب کے بادیہ نشین کا دورہ اور پھر غزہ کی سرحد کی طرف واپسی

بدھ: قوم پرست دیوار اور بیت لحم میں قبہ راحیل کا دورہ

جمعرات: مقبوضہ بیت المقدس میں رام اللہ اور جارج چرچ کے مراسم میں شرکت

جمعہ کے روز یہ وفد اپنا دورہ مکمل کر کے واپس برطانیہ روانہ ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲